کو ئٹہ ( اباسین خبر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 جنوری 2025 کو بلوچستان میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر (ای ایم سی سی) قائم کیا ہے۔ اس سینٹر کا مقصد عوام کو انتخابات سے متعلق شکایات درج کرانے اور ان کے فوری حل کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔ای ایم سی سی میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے جو شکایات کے فوری ازالے کے لیے کارروائی کرے گا۔ شکایات درج کرانے کے لیے مختلف سطحوں پر کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں، جن میں اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول سینٹرز شامل ہیں۔ عوام ای میل، ہیلپ لائن، فیکس اور سوشل میڈیا کے ذریعے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔عوام شکایات کے لیے ای میل complaints@ecp.gov.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں یا ہیلپ لائن 051111327000 پر فون کر سکتے ہیں۔ فیکس نمبر 0519204404 بھی شکایات بھیجنے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ 25 جنوری تک شکایات 8 بجے صبح سے شام 5 بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ پولنگ کے دن 26 جنوری کو سینٹر نتائج کے موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا۔
بلوچستان میں ضمنی انتخاب کیلیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
5