کراچی ( اباسین خبر)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے کراچی پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات کے بعد فوری طور پر نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی اور ایک سینئر پولیس افسر کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ حکومت چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کی پابند ہے اور انہیں “فول پروف سیکیورٹی” فراہم کی جائے گی۔ ضیا الحسن لنجار نے یہ بھی واضح کیا کہ چینی شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا ہراسانی کا سامنا نہیں ہونے دیا جائے گا، اور اس معاملے کی تحقیقات کے نتائج کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔
چینی سرمایہ کاروں کی پولیس کے خلاف درخواست پر صوبائی وزیر داخلہ کا نوٹس
5