پشاور( اباسین خبر)پاراچنار میں طویل عرصے بعد بڑے قافلے کے پہنچنے سے شہریوں کی مشکلات میں کمی آئی ہے۔ اشیائے خور و نوش کے ٹرک پہنچنے کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی، جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مثال کے طور پر، ٹماٹر کی قیمت 450 روپے سے کم ہو کر 150 روپے فی کلو، پیاز 600 سے 250 روپے، مٹر 750 سے 250 روپے، گوبھی اور ٹنڈا 500 سے 300 روپے، اور ہری مرچ 800 سے 400 روپے فی کلو تک آ گئی۔ پھلوں کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں، جیسے مالٹا 600 سے 400 روپے، لیموں 800 سے 500 روپے اور انار 1000 سے 800 روپے فی عدد ہو گئے۔ زندہ مرغی کی قیمت بھی 1000 روپے سے 500 روپے پر آگئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح مزید قافلے پہنچیں تو لوگوں کی مشکلات میں مزید کمی آئے گی، اور آمد و رفت کے راستوں پر ترسیل کی صورتحال بہتر ہو سکے گی۔دوسری طرف، کرم میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی شدید کمی برقرار ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ اپر کرم کی چار لاکھ آبادی کے لیے روزانہ سات ٹینکرز فیول کی ضرورت ہوتی تھی، لیکن گزشتہ تین ماہ سے ایک بھی ٹینکر نہیں آیا۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی کمی کو پورا کیا جائے۔
طویل مدت بعد بڑا قافلہ پاراچنار پہنچنے سے اشیا کی قیمتوں میں کمی
4