نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیوب نے اپنے پریمیئم صارفین کے لیے کئی نئے تجرباتی فیچرز متعارف کرائے ہیں جو ویوئرز کا تجربہ بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ان فیچرز میں 256kbps پر میوزک ویڈیوز کی آڈیو اسٹریمنگ، 4 مختلف پلے بیک اسپیڈ آپشنز، اور ویڈیو پلے بیک اسپیڈ کو 4x تک بڑھانے کی سہولت شامل ہیں، جو کہ ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو مزید فلیکسائیبل اور بہتر بناتا ہے۔اسی طرح، “جمپ آہیڈ” فیچر جو پہلے صرف موبائل ایپ تک محدود تھا، اب یوٹیوب کے ویب ورژن پر بھی دستیاب ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیوز کے اہم حصوں تک جلدی پہنچ سکتے ہیں تاکہ پوری ویڈیو دیکھنے میں وقت بچ سکے۔شارٹس کے لیے پکچر ان پکچر اور اسمارٹ ڈان لوڈ فیچر بھی یوٹیوب پریمیئم کے لیے نئے اضافے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو آف لائن دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا اور ویڈیوز کو مزید لچکدار انداز میں دیکھنا ہے۔اگرچہ یہ فیچرز فی الحال صرف یوٹیوب پریمیئم کے صارفین کے لیے دستیاب ہیں، لیکن مستقبل میں امید کی جا رہی ہے کہ یہ مفت صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
یوٹیوب صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف
4