کراچی ( کامرس ڈیسک)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز ہو گیا۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق، نیا ایئرپورٹ سے قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9:41 پر مسقط کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 39 مسافر سوار تھے۔ترجمان نے بتایا کہ گوادر ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے مقامی حکام نے مسافروں کو رخصت کیا۔ مسقط سے واپس آنے والی پرواز پی کے 198 دوپہر کو گوادر پہنچے گی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، کراچی سے پرواز پی کے 503 صبح گوادر پہنچی تھی، اور اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر سے کراچی کی پرواز پی کے 504 روانہ ہوگی۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ گوادر ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن 20 جنوری سے شروع ہو چکا ہے، اور فی الحال قومی ایئر لائن مسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کر رہی ہے۔ اس ایئرپورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں، لیکن کم مسافروں کی وجہ سے ابھی اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر ایئر بس طیاروں کا استعمال بھی شروع ہو جائے گا۔
نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز
2