کراچی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے بارے میں یہ بات جان کر بیشتر لوگ حیران ہو جائیں گے کہ وہ کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں تین ماہ قیام کر چکے ہیں۔سلمان خان کے کچھ عزیز و اقارب کراچی میں مقیم ہیں اور ان کے ساتھ رابطے سیاسی کشیدگی کے باوجود آج بھی برقرار ہیں۔سلمان خان کے والد سلیم خان کے پھوپھی زاد بھائی باری جیلانی نے حال ہی میں ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے مشہور گھرانے سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں باری جیلانی کو سلمان خان کے خاندان سے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سلمان خان کے کراچی آنے کی تفصیلات سامنے آگئیں
2