ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی کامیڈین اداکار راجپال یادیو کو قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد ان کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، راجپال ان چار مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنہیں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ دیگر متاثرین میں کپل شرما، سوگندھا مشرا، اور ریمو ڈی سوزا شامل ہیں۔راجپال یادیو نے اس معاملے کو ممبئی پولیس کے سپرد کر دیا ہے اور مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ دھمکی کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے اور تمام معلومات پولیس کو فراہم کر دی ہیں۔رپورٹس کے مطابق، راجپال کی اہلیہ رادھا یادیو نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد امبالہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ یہ واقعہ 14 دسمبر 2024 کو پیش آیا، جب ای میل بھیجنے والے نے کپل شرما کو ہٹ لسٹ پر رکھنے کا دعوی کیا اور کہا کہ یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں، بلکہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔
راجپال یادیو نے قتل کی دھمکی پر خاموشی توڑ دی
3