غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں معاہدے کے باوجود سیز فائر نہ ہوسکا، مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 14 فلسطینی شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی حملوں کی وجہ سے مغربی کنارے میں جنین کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ جنین میں جبری انخلا کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں اور صیہونی فورسز نے نئی چوکیاں قائم کر دی ہیں، جب کہ کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی ہے۔جنین میں حماس مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ القدس بریگیڈز کے مطابق حماس نے اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملہ کیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے۔جنوبی غزہ اور رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 24 گھنٹوں میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 47,283 ہوگئی۔ اقوام متحدہ نے غزہ کے ہسپتالوں میں بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔
غزہ میں سیز فائر نہ ہوسکا، مغربی کنارے میں اسرائیل کی فائرنگ سے 14 فلسطینی شہید
3