3
نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے طالبان کے سینئر رہنماں کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کریم خان خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں افغان طالبان کی قیادت کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا مطالبہ کریں گے۔ ان میں طالبان تحریک کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ اور سپریم کورٹ کے سربراہ عبدالحکیم حقانی شامل ہیں۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔