کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹ فلکس نے اپنی سبسکرپشن فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد امریکہ، کینیڈا، ارجنٹائن اور پرتگال میں سبسکرائبرز کو نئی قیمتیں ادا کرنا ہوں گی۔ یہ فیصلہ ایک کروڑ 90 لاکھ نئے سبسکرائبرز کے اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔نیٹ فلکس انتظامیہ کے مطابق، ان کا مقصد اپنی اسٹریمنگ سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری بڑھانا ہے، اسی لیے وہ سبسکرائبرز سے اضافی فیس وصول کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم، دیگر ممالک میں سبسکرپشن فیس میں اضافے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کو 2024 کے اختتام تک مجموعی طور پر 30 کروڑ سبسکرائبرز کی توقع تھی، مگر ان کی سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی، جو کہ ان کی متوقع تعداد سے زیادہ ہے۔پاکستان میں نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکجز دنیا کے سب سے سستے پیکجز میں شامل ہیں۔ یہاں کے بیسک پیکج کی قیمت 450 روپے، اسٹینڈرڈ پیکج کی قیمت 800 روپے، اور پریمیئم پیکج کی قیمت 1100 روپے ماہانہ ہے۔
نیٹ فلکس کا اپنی سبسکرپشن فیس بڑھانے کا فیصلہ
2