اسلام آباد( اباسین خبر) فافن (فری اینڈ فیر الیکشن نیٹ ورک) نے پارلیمانی شفافیت اور کھلے پن پر اپنی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بعض ویب سائٹس نے کافی معلومات فراہم کیں، جبکہ دیگر معیار پر پورا نہیں اتر سکیں۔فافن کی رپورٹ کے مطابق، آئی پی یو (انٹرپارلیمنٹری یونین) کے معیار پر سینیٹ کی ویب سائٹ نے 69 فیصد عمل کیا، پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد، قومی اسمبلی نے 61 فیصد، کے پی اسمبلی نے 51 فیصد، سندھ اسمبلی نے 40 فیصد، اور بلوچستان اسمبلی نے 38 فیصد عمل کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمانی ویب سائٹس گزشتہ دو دہائیوں میں واضح ارتقائی عمل سے گزری ہیں اور پارلیمانی ویب سائٹیں اب اپ ڈیٹ معلومات کے لیے متحرک مرکز کے طور پر ابھری ہیں۔فافن نے تجویز دی ہے کہ پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت بڑھانے کے لیے مزید اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ پارلیمانی عمل اور جمہوریت کے خلاف ڈس انفارمیشن کو روکا جا سکے۔
پارلیمانی شفافیت اور کھلے پن پر فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کردی
4