لندن ( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انسان کے جسم میں جمع ہونے والے مائیکرو پلاسٹک کے ذرات مہلک سپر بگز کے اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ پلاسٹک کے باریک ٹکڑے قلبی بیماریوں، ڈیمینشیا اور مختلف اقسام کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں، کیونکہ یہ انسان کے جسم میں جمع ہو کر صحت کے مسائل پیدا کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے محققین نے ایک تحقیق میں یہ معلوم کیا کہ مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی براہ راست ادویات کے مزاحمتی انفیکشنز، یا سپر بگز، کے پھیلا سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ سپر بگز وہ بیکٹیریا ہیں جو اینٹی بائیوٹکس کی تمام اقسام سے لڑنے کی صلاحیت پیدا کر لیتے ہیں، اور اس کے نتیجے میں علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں۔پلاسٹک کو مکمل طور پر تحلیل ہونے میں 500 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ نہ صرف ماحول میں بلکہ انسان کے جسم میں بھی طویل عرصے تک باقی رہتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق مائیکرو پلاسٹک سپر بگز کے پھیلا میں 200 گنا تک اضافہ کر سکتے ہیں، جو صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہو سکتا ہے۔
قلبی مرض اور کینسر کا تشویش ناک سبب کا انکشاف
3
پچھلی پوسٹ