لاہور( سپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے، اور قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں، اور یہ سیریز ایونٹ کی تیاریوں کے لیے معاون ثابت ہوگی۔پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ مجوزہ پروگرام کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور پہنچنے کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گی، اور 6 اور 7 فروری کو پریکٹس ڈے رکھے گئے ہیں۔ اس کے بعد 8 اور 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے، اور تینوں ٹیموں کی 11 فروری کو کراچی روانگی طے ہے، جہاں 13 اور 15 فروری کو مزید میچز کھیلے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں ہوسکا ہے، تاہم ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو شیڈول ہے۔
سہ ملکی سیریز؛ چیمپئینز ٹرافی سے قبل پی سی بی کا پلان کیا ہے؟
4