اسلام آباد( کامرس ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے نان فائلرز کو 1 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت دے دی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کے کاروبار اور افراد کے لیے لین دین پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ نان فائلرز جن کا ماہانہ بجلی بل 10 کروڑ روپے تک ہو، ان کے بینک اکانٹس بند کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، 25 کروڑ روپے سالانہ کاروبار کرنے والوں کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوگا۔کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر نے ہدایت کی کہ نان فائلرز کو پراپرٹی خریدنے کی اجازت دینے کے لیے پانچ رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو 10 روز میں اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کرے۔
چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کو 1 کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت دیدی
2