لاہور( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے سکواڈ کی حتمی تشکیل کے لیے مشاورت جاری ہے۔ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے پر متبادل کھلاڑی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی، اور اگر صائم ایوب فٹ نہیں ہوتے تو سلیکٹرز متبادل کھلاڑی کا فیصلہ کر لیں گے۔ اگر صائم ایوب کا فیصلہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے نہیں ہوتا، تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب کی جائے گی۔چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ سے آٹ آف فارم عبداللہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے، جبکہ فخر زمان کی سکواڈ میں شمولیت یقینی ہے۔ امام الحق اور حسیب اللہ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر اور عرفان خان نیازی کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے، جبکہ محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رف، کامران غلام، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی سکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔پاکستان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے، اور پاکستان نے بھی آئی سی سی کو ابتدائی سکواڈ کے نام بھجوا دیے ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ 11 فروری تک اعلان کرنا ضروری ہے، اور پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی: صائم کے فٹ نہ ہونے پر متبادل کھلاڑی لینے کا فیصلہ
3