2
بنگلا دیش( سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ بنگلا دیش کی ایک عدالت نے گزشتہ روز 3 لاکھ ڈالرز سے زائد کے چیک بانس ہونے پر یہ وارنٹ جاری کیے۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیا الرحمن نے شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 24 مارچ تک عدالتی حکم پر عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔