غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)15ماہ کی خونریزی اور قتل و غارت کے بعد غزہ میں جنگ بندی ہو گئی، جس کے تحت حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا جبکہ اسرائیل کی طرف سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کو پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ بعد ازاں اسرائیل نے مختلف جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل تھے۔ یہ قیدی بھی ریڈ کراس کے حوالے کیے گئے اور رہائی پانے والے فلسطینیوں کا مغربی کنارے میں والہانہ استقبال کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے۔ رہائی پانے والی ایک فلسطینی طالبہ نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ حراست کے دوران حالات بہت خوفناک تھے، اور اسے خوراک اور پانی تک محدود رسائی حاصل تھی۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے 90 فلسطینی رہا کر دیئے
2