کراچی( کامرس ڈیسک)صوبہ سندھ اور پنجاب سے تیل و گیس کے ذخائر مل گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ان ذخائر کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دی ہیں۔کمپنی کی جانب سے سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل سٹیملیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پساکھی آئل فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار یومیہ 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، جس سے 145 بیرل کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ہوا۔خط میں مزید کہا گیا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بار گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، اور 2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن کے ذریعے اینگرو فرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، سندھ اور پنجاب سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت
2