اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تین روزہ سرکاری دورے پر کمبوڈیا پہنچ گئے۔کمبوڈیا پہنچنے پر وفاقی وزیر کا استقبال پاکستان کے سفیر ظہیر الدین بابر تھہیم اور کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ تیتھ ریتھیپول نے کیا۔اس دورے کا مقصد پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا، نئے اقتصادی مواقع تلاش کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان ملاقاتوں میں تجارتی سہولت، سرمایہ کاری کے امکانات اور مارکیٹ تک رسائی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ دورہ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، اور اس دوران مزید بات چیت اور معاہدوں کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال تین روزہ سرکاری دورے پر کمبوڈیا پہنچ گئے
2