حب(اباسین خبر)حب اور گڈانی میں پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کر چکا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی کمی نے انہیں مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور کر دیا ہے۔مقامی افراد نے محکمہ پبلک ہیلتھ اور ڈی سی حب کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی فراہمی میں ناکامی کے باعث انہیں ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جو پانی کے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔شہریوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ اس مسئلے کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے عوام اپنے بنیادی حق کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔دوسری جانب، حب کا پانی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے، جس پر شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اہم شاہراہوں اور حکومتی دفاتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔
حب اور گڈانی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
1