راولپنڈی( اباسین خبر) سکیورٹی فورسز نے ژوب میں خارجیوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں خارجیوں نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے فورسز نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 خارجی ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو سرحد پر مثر انتظامات کی درخواست کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے افغان حکومت سے توقعات وابستہ ہیں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ژوب میں خارجیوں کی پاکستان داخلے کی کوشش ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک
3