غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 3 اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کے نام جاری کر دیے ہیں، جنہیں آج کسی وقت رہا کیا جائے گا۔عالمی رساں اداروں کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمد ہونا تھا، تاہم اسرائیل نے آخری لمحے تک جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے یرغمالیوں کے نام جاری نہ کرنے کا بہانہ بنا کر حملے جاری رکھے۔حماس نے تین اسرائیلی خواتین کے نام جاری کیے ہیں، جن میں 24 سالہ رومی گونن شامل ہیں، جو 7 اکتوبر 2023 کو نووا فیسٹیول سے یرغمال بنائی گئی تھیں۔ ان کے علاوہ ایملی ڈاماری اور ڈورون اسٹین بریچر بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حکومت نے تصدیق کی کہ انہیں حماس کی جانب سے یرغمالیوں کے نام مل گئے ہیں اور ان کی رہائی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق جنگ بندی کا پہلا مرحلہ آج صبح 8:30 بجے شروع ہونا تھا، مگر حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی فہرست دیر سے جاری ہونے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔
غزہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا؛ حماس نے رہائی کیلیے اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست دیدی
1