1
لاہور( اباسین خبر) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موٹر ویز کئی مقامات سے بند کر دی گئی ہیں۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 لاہور سے ملتان، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان، اور ایم 5 ملتان سے اوچ شریف تک ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ترجمان نے ڈرائیورز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ محفوظ سفر ممکن ہو سکے۔