لاہور( ابا سین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے اختتام تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں جاری سڑکوں اور ہیلتھ ڈویلپمنٹ منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی، جن میں سے 455 پر کام شروع ہو چکا ہے، جبکہ 25 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو میں 72 سکیموں کی منظوری دی گئی، جن میں سے 67 پر کام جاری ہے اور 24 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔سیکرٹری مواصلات نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 1236 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ 54 مراکز صحت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 1164 مراکز صحت پر کام جاری ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے 30 جون تک تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کے پہلے فیز کی تکمیل کی ہدایت دی اور پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دیا۔انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی بحالی سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، اور کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ نئے ہیلتھ کلینک سے دیہی علاقوں کے عوام کو بہترین طبی سہولتیں ملیں گی۔
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم
2