اسلام آباد( اباسین خبر) وزارت خارجہ نے مراکش میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متاثرہ افراد کے نام اور پاسپورٹ نمبر فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ان میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شمیر، تنویر احمد، عباس کاظمی، غلام مصطفی، بدر محی الدین اور عمران اقبال شامل ہیں۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی سفارتی مشن نے فوری امداد فراہم کی، جس میں کھانا، پانی، ادویات اور کپڑے شامل ہیں۔ مقامی حکام کی مدد سے پناہ گاہیں اور طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سفارتخانے کی قونصل ٹیم مراکش میں موجود ہے اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بچ جانے والوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانیوالے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری
2