پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کرپشن یا منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، نہ کہ بیرون ملک پیسہ منتقل کرنے پر۔انہوں نے مزید کہا کہ القادر کیس میں پیسہ پاکستان آیا، نہ کہ باہر گیا، اور القادر یونیورسٹی میں سیرت النبی کی تعلیمات دی جاتی ہیں، جس پر ہمیں فخر ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سزا پر خوشیاں منانے والے جلد پچھتائیں گے اور مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن، منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی: بیرسٹر سیف
2