کراچی ( اباسین خبر)سندھ حکومت نے کراچی میں ایک جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مصطفی عبداللہ بلوچ کے مطابق، یہ یونیورسٹی سندھ کی تاریخ اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے بنائی جائے گی۔ اس منصوبے کا آغاز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا جائے گا۔ترجمان سندھ حکومت نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کو اس منصوبے کے آغاز کی ہدایت دی ہے، جس کا مقصد سندھ کی تاریخی اور ثقافتی میراث کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔مصطفی عبداللہ بلوچ نے کہا کہ یہ میڈیا یونیورسٹی سندھ حکومت کی جانب سے میڈیا تعلیم، تحقیق اور جدت کے فروغ کے لیے ایک عالمی معیار کا ادارہ بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ، یونیورسٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کی جائے گی اور یہ سندھ کے عوام کے لیے ترقی، تخلیق اور ثقافتی فخر کا نیا مرکز بنے گی۔
سندھ حکومت کا کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
4