کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ بشری انصاری کو اپنی حالیہ انسٹاگرام ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ویڈیو میں بشری انصاری رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں، اور وہ بتاتی ہیں کہ وہ ایک خوش مزاج شخصیت ہیں جو زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہونا پسند کرتی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ بعض مداحوں نے بشری انصاری کے انداز کی تعریف کی جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیو کو پیشہ ورانہ مقام کے خلاف قرار دیا۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بشری انصاری کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہوا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ اپنی مختلف ویڈیوز اور پوسٹس کی وجہ سے بحث کا حصہ بن چکی ہیں، لیکن اداکارہ ہمیشہ اپنی زندگی کو اپنی پسند اور عزم کے مطابق جینے کا اظہار کرتی آئی ہیں۔
بشریٰ انصاری کو نئی ویڈیو پر کڑی تنقید کا سامنا
4