کراچی( اباسین خبر)ایف آئی اے نے شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کر لیا۔ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے خالد بن ولید روڈ پر واقع کار ڈیلرز کے دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت محمد صادق، وقاص اور محمد اشرف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان سے 59 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق لیجرز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کے ریکارڈ، پاسپورٹس، چیک بکس، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی رجسٹرز بھی برآمد کیے گئے۔یہ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر کی گئی۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
کراچی میں کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقاب
5