9
اسلام آباد ( اباسین خبر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اور 20 جنوری کو حلف برداری کی تقریب منعقد ہو گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کر دیا گیا ہے۔وزارت قانون کے مطابق دونوں ججز کو ایک سال کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری 2025 بروز پیر کو ہوگی، جس میں چیف جسٹس عامر فاروق دونوں نئے ججز سے حلف لیں گے۔