راولپنڈی( اباسین خبر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے تیراہ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ یہ کارروائیاں خوارج کے خلاف کی گئیں اور ان کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا تھا۔پاک فوج نے اعلان کیا کہ خوارج کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا اور 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
سکیورٹی فورسز کے 14 دسمبر سے اب تک آپریشنز میں 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی
7