اسلام آباد( اباسین خبر) انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت 15 فروری تک توسیع کر دی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شہریار آفریدی اپنے وکلا سردار مصروف اور آمنہ علی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت، شہریار آفریدی کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ شریک ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں فروری تک توسیع ہوئی ہے، لہذا ان کا کیس بھی ساتھ ہی سنا جائے۔بعد ازاں عدالت نے شہریار آفریدی کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت 15 فروری تک توسیع دے دی اور انہیں حاضری لگا کر جانے کی اجازت بھی دی۔
ڈی چوک احتجاج ، شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
6