لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا،لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایپس کی بندش کے حوالے سے درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت نے اس درخواست کی سماعت کے دوران موقف سنا کہ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن فراڈ کا سلسلہ بڑھ چکا ہے، جس میں سادہ لوح شہریوں کو جعلی اشتہارات اور معلومات کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایپس شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کرکے پرائیویسی کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک میں استعمال ہونے والی ایپس کے سرورز یا فوکل پرسنز کی موجودگی قانونی تقاضا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔عدالت نے اس درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
سوشل میڈیا ایپس بندش کی درخواست، پی ٹی اے سے جواب طلب
1