لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں سرفراز احمد کو ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے، تاہم اس بار انہیں بطور ہیڈ کوچ منتخب کیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کی جانب سے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے بعد کیا، جنہوں نے اپنے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے دستیابی سے معذرت کرلی تھی۔سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ 9 سال کا طویل سفر طے کیا، جس دوران وہ 8 سال تک ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ تاہم، گزشتہ سیزن میں انہیں قیادت کے فرائض افریقی کرکٹر رائلی روسو کو سونپ دیے گئے تھے۔اب سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بطور ہیڈ کوچ نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس سے ٹیم کی قیادت اور کوچنگ کے شعبے میں ایک نیا باب کھلنے کی توقع ہے۔
ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی یاد آگئی
1
پچھلی پوسٹ