ممبئی ( شو بز ڈیسک)معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں “کون بنے گا کروڑپتی 16” کے ایک پرومو میں اپنے ہم شکل کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی سنی، جس پر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ایک کنٹیسٹنٹ نے بتایا کہ اس کے شو روم میں ایک شخص آیا جو بالکل امیتابھ بچن جیسا نظر آ رہا تھا۔ اس کنٹیسٹنٹ، جو کہ کار سیلز مین ہیں، نے کہا کہ “یہ صاحب ہمارے شو روم آئے اور ان کی شکل آپ جیسی تھی۔ وہاں باہر ٹریفک جام ہو گیا کیونکہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ امیتابھ بچن آئے ہیں۔ شو روم کا پورا عملہ ان کے ساتھ سیلفیاں لینے لگا۔”یہ کہانی سن کر امیتابھ بچن نے حیرانی کے ساتھ کہا، “ہمارے نام سے نہ جانے کیا کیا ہو رہا ہے،” جس پر پورا اسٹوڈیو قہقہوں سے گونج اٹھا۔امیتابھ بچن نے 2024 میں دو بڑی فلموں میں کام کیا۔ پہلی فلم “کالکی 2898 اے ڈی” تھی، جو ان کی پانچ سال میں پہلی تیلگو فلم تھی اور دنیا بھر میں 1100 کروڑ روپے کا بزنس کر کے سال کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔دوسری فلم “ویٹائیئن” تھی، جس میں وہ رجنی کانت کے ساتھ نظر آئے، تاہم یہ فلم تجارتی لحاظ سے کامیاب نہ ہو سکی اور 300 کروڑ روپے کے بجٹ کے مقابلے میں صرف 260 کروڑ روپے کمائے۔
امیتابھ بچن کے ہم شکل نے مداحوں کو بے وقوف بنا کر ٹریفک جام کر دیا
2
پچھلی پوسٹ