اسلام آبا( کامرس ڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان کو 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق، وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششوں سے معاشی محاذ پر کامیاب پیشرفت جاری ہے۔ عالمی بینک یہ رقم تقریبا تین چوتھائی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا، جبکہ باقی رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت دی جائے گی۔توسیعی فریم ورک کے تحت چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں چائلڈ سٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا، اور سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا شامل ہیں۔اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق، صاف پانی کی فراہمی، عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا بھی اس فریم ورک کا حصہ ہے۔ خاص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگا واٹ کا اضافہ، اور 12 ملین طلبہ کو معیاری تعلیم دینا شامل ہیں۔سی پی ایف میں 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 30 ملین افراد کے لیے غذائی تحفظ اور 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی کو بڑھانے کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، سیلاب اور دیگر آفات سے نمٹنے کے لیے بھی اہداف طے کیے گئے ہیں۔
عالمی بینک کا پاکستان کو پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
2