کراچی( اباسین خبر)پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین عدنان پراچہ نے کہا ہے کہ دو ہفتوں سے بیرون ملک نوکری کے لیے جانے والے نوجوانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔اپنے ایک بیان میں عدنان پراچہ نے کہا کہ اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نوجوانوں کو کنٹریکٹ کے ذریعے بیرون ملک ورک ویزے پر بھیجتے ہیں، مگر حالیہ دنوں میں ایئرپورٹس پر ان نوجوانوں کو آف لوڈ کیا جا رہا ہے، جس سے ان کو مالی نقصانات ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانی ورکرز سالانہ 33 سے 34 ارب ڈالر کی قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں اور ان کے پاس پروٹیکٹر کی سٹیمپ اور ورک ویزہ بھی ہوتا ہے۔ اس کے باوجود ایئرپورٹس پر انہیں روکا جا رہا ہے اور ان کے ٹکٹ نان ریفنڈ ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔عدنان پراچہ نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیروں سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کی درخواست کی اور حکومت سے اپیل کی کہ بیرون ملک نوکری پر جانے والے افراد کی مشکلات حل کی جائیں تاکہ انہیں ایئرپورٹس پر نہ روکا جائے۔
بیرون ممالک نوکری پر جانے والوں پاکستانی شدید مشکلات کا شکار
3