1
اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی اداروں کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے اور نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی سمری بھی پیش کی گئی۔اس کے علاوہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔