2
راولپنڈی( اباسین خبر)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند کر لی گئیں۔سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔دوران سماعت مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند کی گئیں، جس کے بعد کیس میں مجموعی طور پر 7 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔ بشری بی بی کے وکیل نے ایک گواہ پر جرح مکمل کی، جبکہ دوسرے گواہ پر وکیل صفائی آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں گے۔