1
اسلام آباد( اباسین خبر)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو مقرر کر دی۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ سماعت میں تمام فریقین دلائل دیں گے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کا موقع دے رکھا ہے۔