5
کراچی( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبا و طالبات کے عدم اطمینان کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بورڈ سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے نتائج کی سکروٹنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے طلبا و طالبات کے خدشات دور کیے جائیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کے طلبہ کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔