7
کوئٹہ ( اباسین خبر)چیف سیکرٹری بلوچستان نے ایک ہفتے کے اندر ایس بی کے امیدواروں کی بھرتی کے عمل کو مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، سیکریٹری سکولز بلوچستان نے چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈسٹرکٹ کمشنرز (ڈی سی) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ کنٹریکٹ اور ایس بی کے ذریعے بھرتی ہونے والے امیدواروں کا عمل ایک ہفتے کے اندر مکمل کریں۔اس فیصلے کا مقصد بھرتی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے تاکہ متعلقہ امیدواروں کو ان کے حقوق اور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔