اسلام آباد( کامرس ڈیسک)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاشی میدان میں کامیابیاں جاری ہیں۔ایس آئی ایف سی کے ون ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، زراعت، کان کنی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جا رہے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، جس کے دوران 2.8 ارب ڈالر کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ ہوا، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں 120 فیصد اور دیگر اہم شعبوں میں 41 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 31.65 ارب ڈالر کی ترسیلات زر اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ معاشی استحکام کا اشارہ ہیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ مہنگائی کی شرح ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان اہم نکات پر اتفاق کے بعد قومی خزانے کو 300 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔چیئرمین ایف پی سی سی آئی کریم عزیز ملک کے مطابق، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے شرح سود 23 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے ’’ون ونڈو پلیٹ فارم‘‘ کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ
12