میکسیکو( ہیلتھ ڈیسک)میکسیکو سے امریکا جانے والے کھیروں کے ذریعے پھیلنے والے سالمونیلا انفیکشن نے 23 امریکی ریاستوں میں مریضوں کی تعداد 100 تک پہنچا دی ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) اور سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ کھیرا مختلف اشیا میں استعمال کیا گیا تھا، جن میں ڈیلی ٹرے اور سلاد شامل ہیں۔وبا کی نشاندہی ہونے پر سن فیڈ پروڈیوس، بالوئن فارمز اور رس ڈیوس ہول سیل کی جانب سے فروخت کردہ کھیروں کو واپس منگوا لیا گیا۔ 67 مریضوں سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، 54 نے بیماری کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے کھیرا کھایا تھا۔مریضوں میں 1 سے 98 برس تک کے افراد شامل ہیں اور 25 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ تاہم، اب تک اس وبا کی وجہ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔CDC کے مطابق، چونکہ تمام متاثرہ افراد کے ٹیسٹ نہیں کیے گئے، اس لیے وبا سے متاثر ہونے والوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہ کھیرا 12 اکتوبر سے 26 نومبر کے دوران امریکا کی مختلف ریاستوں اور کینیڈا کے کئی صوبوں میں سپلائی کیا گیا تھا۔
امریکا میں کھیروں سے وباء پھیل گئی
5