اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)نادرا نے “سی آر ایم وی ایس” (سول رجسٹریشن مینجمنٹ اینڈ وائیٹل سٹیٹسٹکس سسٹم) کو کامیاب تکمیل کے بعد صومالیہ حکومت کے حوالے کر دیا۔نادرا کے مطابق، یہ سسٹم صومالیہ میں شناختی نظام اور حکومتی امور میں بہتری کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ نادرا اور نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نیرا) کے اشتراک سے صومالیہ کا قومی شناختی نظام مکمل کر لیا گیا ہے، جس کا افتتاح 16 ستمبر 2023 کو صومالیہ کی پہلی نیشنل آئی ڈی کانفرنس میں کیا گیا۔یہ پروگرام “صومالیہ نیشنل آئیڈنٹیفکیشن سسٹم (ایس این آئی ڈی ایس)” پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس کے تحت صومالیہ کے شہریوں کو قانونی شناخت کی خدمات تک آسان رسائی فراہم کی جائے گی۔ یہ پروگرام صومالیہ کی وزارت داخلہ، وفاقی امور و مفاہمت کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان نے برادر ملک صومالیہ کو اس پروگرام کے لئے مالی مدد فراہم کی۔ منصوبے کی کامیاب تکمیل نادرا کے عزم اور اعلی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نادرا نے “سی آر ایم وی ایس” کامیاب تکمیل کے بعد صومالیہ کے حوالے کر دیا
5