کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافے کے لیے جدید زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کراچی پہنچ گئی۔یہ جدید انٹرنیٹ کیبل 45 ہزار کلومیٹر لمبی ہے اور افریقہ سے پاکستان کو 24 ٹیرابائٹس بینڈوڈتھ فراہم کرے گی۔ اس وقت پاکستان کو 7 کیبلز سے 8 ٹیرابائٹس بینڈوڈتھ دستیاب ہے۔آئی ٹی ماہرین کے مطابق، فرانسیسی کمپنی ٹرانس ورلڈ کی جانب سے کیبل کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ اس کے منسلک ہونے سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے۔ کیبل افریقہ 2 کا مقصد دنیا بھر میں انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اس جدید کیبل کی تنصیب سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ ملے گا اور انٹرنیٹ صارفین کو تیز اور مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفی نے کہا کہ امید ہے کہ نئی کیبلز کے جڑنے سے انٹرنیٹ کے مسائل ہمیشہ کے لیے حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ہفتوں تک کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کے مسائل سامنے آئے تھے، لیکن اب وہ حل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال تین سے چار بڑی کیبلز اور فائیو جی کی تکمیل کے بعد انٹرنیٹ کے مسائل حل ہو جائیں گے، جبکہ کیبل 2 ابھی لنک ہو چکی ہے مگر فعال نہیں ہوئی۔
ملک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل زیر سمندر کراچی پہنچ گئی
6