کوئٹہ ( اباسین خبر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور صوبائی اسمبلی حلقہ 45 کے امیدوار حاجی علی مدد جتک سے آج ان کی رہائش گاہ پر پشتون خواہ میپ کے پروفیسر فیض اللہ خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پروفیسر فیض اللہ خان اچکزئی نے پشتون خواہ میپ سے استعفی دے کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا اور ضمنی انتخابات میں حاجی علی مدد جتک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پروفیسر فیض اللہ خان اچکزئی نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک ایک انتہائی مخلص، نڈر اور غریب پرور انسان ہیں جنہوں نے علاقے میں بلا رنگ و نسل لوگوں کی خدمت کی ہے۔ یہی ان کا مثبت کردار ہے جس نے انہیں متاثر کیا اور اسی وجہ سے وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔دریں اثنا، حاجی علی مدد جتک سے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما سردار دودا خان پرکانی نے بھی ملاقات کی اور اپنے قبائل کی جانب سے ضمنی انتخاب میں مکمل حمایت کا اعلان کیا۔حاجی علی مدد جتک نے پروفیسر فیض اللہ خان اچکزئی اور قبائلی و سیاسی رہنما سردار دودہ خان پرکانی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی رہنماں کا مجھ پر اور پارٹی پر اعتماد ہمارے لیے ایک اعزاز ہے، اور ہم سب مل کر علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پشتون خواہ میپ کے پروفیسر فیض اللہ خان اچکزئی کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
4