لاہور( سپورٹس ڈیسک)کل سے کرکٹ کی دنیا میں دو بڑے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچز کا آغاز ہو رہا ہے، جن میں میلبرن کرکٹ گرانڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ سنچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ شروع ہوگا۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا آغاز کرسمس کے اگلے روز 26 دسمبر سے ہوتا ہے اور یہ کرکٹ کے شائقین کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے۔ آسٹریلیا میں یہ ٹیسٹ میچ سب سے زیادہ مقبول ہے اور روایتی طور پر میلبرن کرکٹ گرانڈ میں میزبان آسٹریلیا اور مہمان بھارت کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔اس سال، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا اور بھارت کے میچ میں تماشائیوں کا نیا ریکارڈ بننے کی توقع ہے۔ دوسری طرف، سنچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ شروع ہو رہا ہے۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ کرسمس کے بعد 26 دسمبر کو بیشتر ممالک میں تعطیل ہوتی ہے اور اس دن لوگ باکسز میں تحائف تقسیم کرتے ہیں جو کرسمس کی تقریبات کا حصہ ہیں۔ یہ روایت 1950 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ سے شروع ہوئی تھی اور اب یہ ایک اہم فیسٹیول بن چکا ہے، جہاں فیملیز اور دوست مل کر سٹیڈیم آکر اس موقع کا لطف اٹھاتے ہیں۔ جنوبی افریقا میں بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور لوگ اس دن کو بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پیچھے کی کہانی پر ایک نظر
2