کراچی ( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں یہاں آیا ہوں اور قائد اعظم کی پیدائش کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز کو بہت اچھا قرار دیا اور کہا کہ ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کی محنت اس کامیابی کا سبب بنی، اور وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پرجوش ہیں۔بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے آتا ہے تو ہم ان کی مہمان نوازی کریں گے، اور جہاں بھی میچ ہو، میدان کوئی بھی ہو، فرق نہیں پڑتا۔قومی فاسٹ بالر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ سال شاندار رہا، اور جنوبی افریقہ کو شکست دینا ایک تاریخی کامیابی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین جرسی پہننا ان کے لیے فخر کی بات ہے اور وہ ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔شاہین آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان کی تیاری کو بھی اچھا قرار دیا۔
کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
2