لاہور(اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کرسمس کی خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جنوری میں “اقلیتی کارڈ” لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کے لیے بے شمار خدمات انجام دی ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں اقلیتی کارڈ متعارف کرایا جا رہا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر ان کے بس میں ہو تو اقلیتوں کے بجٹ میں پانچ ہزار فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی توجہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل پر مرکوز ہے جہاں تمام شہریوں کو خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق ہو، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔تقریب کے دوران، مریم نواز نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا جنوری میں منیارٹیز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان
4